AL-KHAMENEI Documentary | آٹھویں، آخری قسط 8/8| الخامنہ ای دستاویزی فلم

100 بار بازدید - 2 سال پیش - الخامنہ ای دستاویزی فلم آٹھویں،
الخامنہ ای دستاویزی فلم آٹھویں، آخری قسط تاریخ کی زبانی ایک نئی تاریخ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کی زندگی کے 50 سالوں سے متعلق آٹھ قسطوں پر مشتمل تفصیلی دستاویزی فلم۔جسے تین سال کی تحقیق و کوشش کے بعد حزب اللہ کے المنار ٹی وی نے نشر کیا اور اردو زبان میں البلاغ پاکستان نے تیار کیا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر اِس دستاویزی فلم کواُردو زبان میں ادارہ البلاغ پاکستان کی جانب سے نشر کرنے جارہا ہے۔ یہ دستاویزی فلم جدو جہد سے بھر پور ایک انسان کی مصروف زندگی سے متعلق ہے جس نے ایسے ادوار کی بنیاد رکھی اور اس کی قیادت کہ جو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے ثبت ہو گئ ، یہ ایک عظیم رہنما اور ایک غیر معمولی شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم ہے۔ آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کی شخصیت جنہوں نےبے شمار قربانیاں دیں اور اسلام و ملت کی خاطر اپنی جان کو بار بار خطرے میں ڈالا جسکی وجہ سے اسلام و ایرانی ملت کے لیے ہر موڑ پر شان و شوکت نصیب ہوئی اور ایک فتح کے بعددوسری فتح کی طرف سفر جاری ہے...اسلام و ملت ایران کی عظمت و فتوحات کایہ وہ سلسلہ ہے جس کی بنیاد عظیم امام خمینی نے رکھی تھی ایک ایسی تاریخ کے لیے جو آج فتوحات اور دباؤ اور چیلنجوں کو توڑتی جاری ہے اور اسلام و مسلمین کا دشمن عالمی استکبار اب اپنی عنقریب نابودی کو ناصرف محسوس کررہا ہے بلکہ بچشم خود مشاہدہ کررہا ہے۔ یہ ایک ایسی دستاویزی فلم ہے جو امام خامنہ ای کی باعظمت و بابرکت زندگی کے ایک بڑے حصے کو بیان کرنے والی پہلی دستاویزی فلم ہے، المنار ٹی وی نے آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کی 1939 میں پیدائش سے لے کر 1989 میں قیادت سنبھالنے تک کی زندگی کے بارے میں 8 قسطوں کا ایک سلسلہ پیش کیا ہے۔جسے البلاغ:ادارہ فروغ ثقافت اسلامی پاکستان مکمل اردو زبان میں پیش کرنے جارہا ہے۔ المنار ٹی وی کی تیار کردہ دستاویزی فلم "الخامنہ ای " جسے اردو زبان میں البلاغ پاکستان نے تیار کیا ہے ایک عظیم اور طویل کوشش کا نتیجہ ہے جس میں امام خامنہ ای کی پچاس سالہ زندگی کے کامیابی کے رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے، جس میں آپ کی 50 سالہ زندگی کی خصوصیات بشمول بچپن ،جوانی،جدوجہد،حصول علم کے مراحل ،نشیب و فراز،آپ کے خلاف کی جانے والی سازشیں اور حملوں سے متعلق معلومات شامل ہیں، جو ہمیں عبرت حاصل کرنے اور افتخار کرنے کا درس دیتی ہیں۔ اس دستاویزی فلم سے متعلق یہ دعوی کرنا سو فیصدغلط ہوگا کہ یہ امام خامنہ ای کی زندگی کے تمام پہلووں اور واقعات پر مشتمل ہے ، اس دستاویزی فلم میں امام خامنہ ای کی نورانی و بابرکت زندگی کے مراحل کی کچھ کرنیں کو ہی ہم آپ کے لئے نمایاں کرسکیں ہیں جبکہ یہ آفتاب وہ شخصیت ہے کہ جسکی نورانیت کی کرنوں کو بیان کرنا تو دور کی بات شمار کرنا بھی مشکل ہے ۔ البلاغ : ادارہ فروغ ثقافت اسلامی پاکستان
2 سال پیش در تاریخ 1401/03/21 منتشر شده است.
100 بـار بازدید شده
... بیشتر